افغانستان میں فضائی حملے 14جنگجو ہلاک

کابل،10 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے عروج گن صوبے میں فوج کے جنگی طیاروں نے طالبانی جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملے کئے جس میں کم از کم 14جنگجو مارے گئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔افغانستان کی فوج نے پیر کو یہ اطلاع دی۔فوج نے بتایا کہ عروج گن صوبے کے دارالحکومت ٹیرن کوٹ کے بیرونی علاقے چرچینو ضلع اور کلائے ناو میں طالبانی جنگجوؤں کے خٖفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کئے گئے ہوائی حملوں میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 14جنگجو مارے گئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ہوائی حملے میں جنگجوؤں کے اسلحہ کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔طالبانی جنگجوؤں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT