افغان پولیس کی جانب سے 23 مجرمین کی گرفتاری

   

قندوز۔ افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔صوبائی پولیس کے ترجمان قاری عبداللہ عابد نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد اسلحہ کے زور پر ڈکیتی ، قتل، چوری ، اغوا اور منشیات فروشی سمیت مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے افراد کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔