اقامتی اسکول کی زخمی طالبہ کے بہتر علاج کیلئے چیف منسٹر کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/14 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ملگ ضلع میں اقامتی اسکول کی عمارت سے گرنے سے شدید زخمی طالبہ کارتیکا کے بہتر علاج کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ سرکاری اخراجات پر موثر علاجج کو یقینی بنائیں۔ حیدرآباد کے نمس میں کارتیکا کی سرجری کی گئی اور وہ روبہ صحت بتائی جاتی ہے۔ نویں جماعت کی طالبہ کارتیکا تلنگانہ سوشیل ویلفیر اقامتی اسکول ملگ کی طالبہ ہے اور حادثاتی طور پر عمارت کی تیسری منزل سے 9 اگسٹ کو گرپڑی تھی۔ حکام نے انہیں ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل منتقل کیا بعد میں نمس منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ترومل اسسٹنٹ پروفیسر کی قیادت میں ماہر ڈاکٹرس نے سرجری کی اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔1