اقوام متحدہ کے ملازمین پر بوئنگ 737 میں پرواز کرنے کی پابندی

   

اقوام متحدہ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ (یو این ) اقوام متحدہ نے چھ ماہ کے اندر دوبار حادثہ کا شکار بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں میں اپنے ملازمین کو پرواز کرنے پر روک لگادی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘‘ہمارے تمام ٹور بیورو کو ہدایرت دی گئی ہے کہ ‘ایتھوپیا میں جہاز کے جس ماڈل کو حادثہ پیش آیا ہے اس ماڈل میں اقوام متحدہ کے عملے کے ٹکٹوں کو بک نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم ایک معیاری حفاظت کا طریقہ کار ہے اور دنیا بھر میں بہت سے ممالک میں سول ایوی ایشن کے حکام کے فیصلوں پر عمل کرتا ہے۔ ایتھوپیا ایئر لائنزکا بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ اتوار کو عدیس ابابا سے پرواز کرنے کے کچھ دیر بعدہی حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثے میں تمام 157 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں اقوام متحدہ کے 21 ملازمین شامل تھے ۔ ایک دیگر بوئنگ 737 میکس 8 طیارے اکتوبر میں انڈونیشیا میں تباہ ہوگیا تھا جس میں 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔