الجزائری تاجر کا بیوی کے سامنے قتل

   

باتنہ: مشرقی الجزائر کے شہر ’’باتنہ‘‘ میں خطے کے معروف تاجر عبد الرزاق بن یحییٰ کو قتل کردیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 60 سالہ معروف تاجر عبد الرزاق پبلک ورکس کے شعبہ میں کام کرتا تھا۔ تاجر کو ہالی ووڈ کی طرز پر نامعلوم شخص نے موت کے گھاٹ اتارا۔ حملہ آور نے خاتون کا روپ دھار رکھا اور برقعہ پہن رکھا تھا۔ سڑک کی نگرانی کرنے والے کیمرے نے قتل کا منظر ریکارڈ کرلیا۔ عینی شاہدین اور سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق یہ جرم گزشتہ منگل کی رات کا ہے جب مقتول تاجر عبد الرزاق اپنی بیوی کے ساتھ اپنی نجی کار میں تھے اور گھر میں داخل ہونے والے تھے۔ کار جب گیراج میں داخل ہونے کے قریب پہنچ گئی تو دور سے ایک شخص سیاہ فام خواتین کے لباس میں ملبوس آیا اور اس پر دو گولیاں چلا دیں۔