الشباب کے حملہ میں تین فوجی ہلاک

   

موغادیشو ( صومالیہ ) ۔ 24ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ میں عہدیداروں کے مطابق الشباب عسکریت پسند گروپ نے ایک فوجی اڈہ پر حملہ کرتے ہوئے تین فوجیوں کو ہلاک کردیا جس کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ القاعدہ سے ملحقہ الشباب عسکریت پسند گروپ نے کیا ہے جو صومالیہ کی فوج کے لئے بھی لمحۂ فکریہ بن چکا ہے کیونکہ ملک کی سلامتی کی ذمہ دارفوج ہوتی ہے ۔ دریں اثناء ایک صومالی فوجی افسر کرنل احمد یوسف نے ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ صومالی فوجی نے ایک حکمت عملی کے مطابق کچھ دیر کیلئے اُس علاقہ کا تخلیہ کردیا کیونکہ اُس وقت وہاں شلباری کا تبادلہ عروج پر تھا تاہم بعد ازاں حالات جیسے ہی کمزور ہوئے صومالی فوج نے ایک بار پھر اُس علاقہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔