نیویارک، 5 ستمبر (یو این آئی) یو ایس اوپن میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے چین کے وو یِبنگ کو 6-3، 6-4، 6-1 سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ دائیں کلائی کی انجری کے باعث اپریل کے بعد اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے الکاراز کی گرینڈ سلیم مقابلوں میں مسلسل 17ویں کامیابی ہے ۔الکاراز نے کہا کہ میچ کی رفتار بہت تیز تھی اور وو کے فورہینڈ اور بیک ہینڈ شاٹس کو قابو کرنا مشکل تھا، لیکن انہوں نے دباؤ میں ثابت قدم رہتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اہم لمحات میں سمجھداری سے کھیلا۔اے ٹی پی رینکنگ میں 113ویں نمبر کے وو نے تیسرے سیٹ کے ابتدائی گیم میں دو بریک پوائنٹس حاصل کئے ، لیکن الکاراز نے دونوں مواقع بچا کر دوبارہ گرفت مضبوط کرلی۔ 26 سالہ وو گزشتہ برس جون تک دنیا کے ٹاپ 400 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں تھے ، جبکہ 2023 میں وہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے پہلے چینی کھلاڑی بنے تھے ۔