وارناسی ضلع عدالت کے احکامات کو انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے چیالنج کیاتھا
لکھنو۔ مذکورہ الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانی واپی مسجد کمیٹی کی جانب سے ایک درخواست کو مستر د کردیاجو مسجد کی تعمیر مندر پر کی گئی اس بات کاپتہ چلانے کے لئے ارکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی)کے سروے پر مشتمل ایک ضلع عدالت کے آرڈر کو چیالنج کیاگیاتھا۔
وارناسی عدالت کا یہ فیصلہ 21جولائی کوآیاتھا اور اس کو انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے چیالنج کیاتھا۔
چیف جسٹس پرتینکر دیواکر نے دونوں فریقین کے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد 27جولائی کے روز کمیٹی کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیاتھا۔