الیاس فخفاخ تیونس کے نئے وزیراعظم مقرر

   

تیونیشیا۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے صدر قیس سعید نے پیر کے روز سابق وزیرخزانہ الیاس الفخفاح کو وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔نئے وزیراعظم الفخفاح کو ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے اور عوامی مطالبات کے اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔گذشتہ جمعرات کو مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمیٰ اور موجودہ وزیراعظم یوسف الشاھد کی جگہ نئے سربراہ حکومت کے لیے 20 نام پیش کیے تھے۔ گذشتہ روز صدر مملکت کی طرف سے ‘تحیا تیونس’ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار الفخفاح کو وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے انہیں حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔حکومت کی تشکیل کے لیے نامزد وزیراعظم الفخفاح کے پاس ایک ماہ کی مہلت ہے۔ انہیں حکومت کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔