ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق دونوں صدور نے’’دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفادمیں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پربات چیت کی ہے‘‘۔صدرلوکاشینکو متحدہ عرب امارات کیسرکاری دوریپرہیں۔انھوں نے ابوظبی میں پرتپاک استقبال پرمیزبان شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا اور یواے ای کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہارکیا۔بیلاروس کی صدارتی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک رپورٹ میں لوکاشینکو کا کہنا تھا کہ ’’جناب صدر! میں بہت سیدھا شخص ہوں، اس لیے آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے بارے میں کیا سوچتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ آپ کا اورآپ کے دوستوں کا بہت احترام کیا ہے‘‘۔