Friday , October 30 2020

امارات پولیس میں خواتین بھی شامل

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات کی پولیس میں خواتین عہدیداروں کے دستے کو شامل کرلیا گیا جو بموں کو ناکارہ بنانے کا کام کریں گی۔دبئی پولیس کے محکمہ ہنگامی اقدامات اور سیکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر راشد الفالاسی نے کہا کہ عام طور پر بموں کو ناکارہ بنانے کا کام مرد کرتے تھے لیکن اب یہی کام خواتین عہدیدار مہارت کے ساتھ کرکے خود کو ثابت کریں گی۔ مزید کہا کہ ہمیں اپنی ان عہدیداروں پر فخر ہے جو ہر مشکل میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔دستے میں پانچ خواتین شامل ہیں جن کو 8 ماہ خصوصی تربیت دے کر ماہر بنایا گیا، انہوں نے رواں سال فروری سے ستمبر کے دوران اپنا خصوصی کورس مکمل کیا۔یادر ہے کہ ان دنوں متحدہ عرب امارات کے علاوہ سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ضمن میں کئی ایک ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جن کی مثالیں ماضی میں نہیں ملتی تھی جس کی وجہ خواتین اب ان شعبوں میں بھی داخل ہوچکی ہیں جہاں کبھی صرف مردوں کی موجودگی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT