گولیار۔جھارکھنڈ کا ایک جوڑا جس نے اسکوٹراپنی حاملہ بیوی کے ساتھ1200کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کیاتاکہ ٹیچرس کے لئے اہلیت کا امتحان لکھ سکے‘ واپسی کے لئے ہوائی سفر کا ٹکٹ انہیں فراہم کیاگیاہے۔
مذکورہ جوڑا دھننجئے اور اس کی بیوی سونی نے گولیا ر پہنچنے کے لئے جھارکھنڈ کے ضلع گوڈا کے اپنے گاؤں سے دو پہیوں کی گاڑی پر سفر شروع کیا‘ جہاں پر ڈی ایڈ(ڈپلوما برائے ایجوکیشن) کا امتحان 11ستمبر کو مقرر ہے۔
جب اس جوڑے کی کہانی سرخیوں میں ائی تو ایک کارپوریٹ ادارے نے جھارکھنڈ میں ان کے گھر واپسی کے لئے ہوائی سفر کا انتظام کیاہے۔
اڈانی فاونڈیشن کی چیرپرسن پریتی اڈانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”دونوں کا سفر ایک عظیم امید کا سفر تھا۔
ہم شکر گذار ہیں دونوں کا جنھوں نے ہمیں انہیں گوڈا واپسی کے سفر کے انتظام کاموقع فراہم کیااور ہم شکر گذار میڈیا کے بھی ہیں جنھوں نے اس کہانی کو ہم تک پہنچانے کاکام کیاہے۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے دھننجئے نے کہاکہ ”ہم اپنی زندگی میں کبھی ہوائی جہاز میں سوار نہیں ہوئے۔ اس مدد کے لئے ہم اڈانی فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم میڈیا کا بھی شکریہ اداکرتاہوں جس نے ہماری اسٹورکور کی اور ہماری اس عمل کے لئے مدد کی ہے“۔
سونی نے اے این ائی کو بتایاکہ”میں ایک ٹیچر بنانا چاہتی ہوں اور میں نے ڈی ایڈ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ میرے شوہر او رمیری فیملی کی مجھے کافی مدد حاصل ہے۔
سونے کے کچھ چیزیں بیچ کر ہم نے پیسوں کا انتظام کیامگر سفر کے لئے پیسے کافی نہیں ہوئے تاکہ بس سے ہم سفر کریں لہذا ہم نے دوپہیوں کی گاڑی پر سفر کرنے کا فیصلہ کیاہے“۔
سونی نے مزیدکہاکہ”بارش کی وجہہ سے گولیار کا سفر کرتے وقت ہمیں کافی مشکلات پیش ائی مگر ہوائی جہاز سے واپسی پر ہم کافی خوش ہیں“