امرت ادیان 2 فروری سے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا

   

نئی دہلی: راشٹرپتی بھون کا امرت ادیان (سابقہ مغل گارڈن) 2فروری سے 30 مارچ تک عام لوگوں کیلئے کھلا رہے گا۔ صدر جمہوریہ کے سیکریٹریٹ نے آج کہا کہ عام لوگ ہفتے میں چھ دن منگل سے اتوار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ادیان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ باغ پیر کو دیکھ بھال کیلئے بند رہے گا۔ امرت ادیان 5 فروری (دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کی وجہ سے )، 20 اور 21 فروری (راشٹرپتی بھون میں مہمانوں کی کانفرنس کی وجہ سے ) اور 14 مارچ (ہولی کی وجہ سے ) کو بھی بند رہے گا۔ تمام ناظرین کا داخلہ اور اخراج راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا۔ یہ گیٹ نارتھ ایونیو اور راشٹرپتی بھون کے درمیان ہے ۔ شائقین کی سہولت کیلئے سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک ہر 30 منٹ پر صبح 9.30 سے شام 6 بجے کے درمیان شٹل بس سروس دستیاب ہوگی۔سکریٹریٹ نے بتایا کہ امرت ادیان چند دنوں کیلئے خصوصی زمروں کیلئے عوام کیلئے کھلا رہے گا۔