واشنگٹن: امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے روس سے تیل خریدنے کے معاہدہ کی مخالف نہیں، ہر ملک اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے معاہدہ کرنے میں آزاد ہے۔ عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا جب ان سے صحافی نے روس کے پاکستان کو سستے داموں پٹرول کے پہلے آرڈر سے متعلق سوال کیا تھا۔تاہم ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے کہ روس کی پٹرول سے خریداری صدر پوٹن کی جنگی جارحیت کو توانا کرنے کا سبب نہ بنے۔ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی بھی روس کو توانائی کی عالمی منڈی سے دور رکھنے کی کوشش نہیں کی لیکن یوکرین جنگ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہیں اس کے باوجود کوئی ملک روس سے پٹرول لینا چاہے تو یہ اس کی صوابدید ہے۔