امریکہ افغانستان سے اندرون پانچ سال فوج واپس طلب کرے گا : نیویارک ٹائمس

   

کابل ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج افغانستان سے اندرون پانچ سال روانہ ہوسکتی ہے۔ امریکہ کے محکمہ دفاع نے اس سلسلہ میں ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں طالبان کے ساتھ معاہدہ ہوسکتا ہے تاکہ 18 سالہ خانہ جنگی ختم کی جاسکے۔ روزنامہ نیویارک ٹائمس نے آج اس کی خبر دی۔ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں گذشتہ ماہ چوکھٹے کے مسودہ کے سلسلہ میں پیشرفت ہوئی ہے۔ امریکہ اپنی فوج افغانستان سے واپس طلب کرلے گا اور دہشت گرد افعانستان میں خانہ جنگی کی سرپرستی کرنا بند کردیں گے۔