امریکہ مشرقی القدس میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا خواہاں: بلنکن

   

یروشلم : فلسطینی صدر محمودعباس نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔فلسطینی سرکاری خبر ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق صدر عباس نے بلنکن کو کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ عالمی قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے اسرائیل کے خلاف اقدامات اٹھانے کے سلسلے سے گزر رہی ہے۔ملک میں اسوقت در پیش واقعات کے سامنے خاموشی اختیار کرنے کے ناممکن ہونے پر زور دینے والے عباس نے کہا کہ اسرائیل نے خاص طور پرالقدس میں یکطرفہ پالیسیوں کو اپنا رکھا ہے اور یہودی شہری مسجد اقصی کونشانہ بناتے رہتے ہیں۔اس دوران محمود عباس نے کہا کہ فلسطین لبریشن تنظیم کو امریکی دہشت گردوں کی فہرست سے نکالا جائے اور مشرقی القدس میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولا جائے۔بلنکن کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ دو ریاستی حل، یہودی بستیوں کی توسیع کو روکنے، سماجی حیثیت کو برقرار رکھنے اور القدس کے محلوں سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو روکنے کے لیے پر عزم ہے۔