امریکہ میں فائرنگ سے16 افرادہلاک،30زخمی

   

واشنگٹن: یو ایس میموریل ڈے ویک کے دوران فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے اور 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔این بی سی نیوز نے بتایا کہ ملک کے کم از کم آٹھ ریاستوں میں سمندر ساحلوں (بیچ)پر، ہائی اسکولوں میں، موٹر سائیکل ریلیوں کے دوران اور دیگر مقامات پر بندوق کے تشدد کے معاملے سانے آئے ۔ ان واقعات میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ، جن میں سے اب تک 16 کی موت ہو چکی ہے ۔ اس کے علاوہ 30 سے زائدلوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت سنگین ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔