امریکہ میں یوم آزادی سے قبل فائرنگ کے واقعات میں 10 ہلاک

   

واشنگٹن : امریکہ کے یوم آزادی سے قبل فلاڈیفیا، بالٹی مور اور فورٹ ورتھ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے تین واقعات میں دس افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو پولیس نے کہا ہے کہ چار جولائی کو امریکہ کی یوم آزادی کی تعطیل کے موقعے پر فورٹ ورتھ میں ایک فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ کو زخمی ہوئے۔مقامی پولیس کے مطابق پیر کی شام کو فیلاڈیفیا میں فائرنگ کے واقعہ میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ زخمی افراد میں دو اور 13 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔ مشتبہ شخص نے اے آر 15 سے لوگوں پر فائرنگ کی۔پیر ہی کی شام کو بالٹی مور میں ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے تھے۔ زخمی افراد میں زیادہ تر بچے تھے۔فائرنگ کے واقعات کے محرک کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔