امریکہ :کورونا وائرس سے اب تک 21 افراد کی موت

   

واشنگٹن، 9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 545 کیس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔جان ہاپکنز سائنس اور ٹیکنالوجی سینٹر (سی ایس ایس ای) نے یہ اطلاع دی ہے ۔واشنگٹن کے کنگ کاؤنٹی میں سب سے زیادہ 17 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ اسنوھومش کاؤنٹی میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ فلوریڈا میں دو جبکہ کیلی فورنیا میں ایک موت ہوئی ہے ۔امریکہ کے نیویارک، واشنگٹن، کیلی فورنیا اور فلوریڈا سمیت آٹھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کیاگیا ہے ۔