امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

   

کیلی فورنیا: امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کا جنگی طیارہ کیلی فورنیا کی کائونٹی سین برنارڈینو کائونٹی گرکرتباہ ہو اہے۔ طیارہ صحرائی علاقہ میں گرا جس میں طیارہ کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوا ہے۔بحریہ اورتفتیشی ٹیموں کے حکام نے جائے حادثہ پرپہنچ کرطیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردیں۔ ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے۔