امریکی جج نے بیوی کو ہلاک کردیا

   

نیویارک : امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں جج نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جج پر شراب کے نشے میں اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ جج نے عدالت میں قصور وار نہ ہونے کی استدعا کی ہے اور ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک حادثاتی فائرنگ تھی۔رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران لاس اینجلس میں عدالت کو بتایا گیا کہ جج کی اہلیہ کے سینے میں گولی لگی تھی اور پولیس اہلکاروں نے گھر پہنچ کر دیکھا کہ گھر میں کئی بندوقیں اور 26 ہزار گولیاں موجود تھیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ 72 سالہ جج فرگیوسن اورنج کاؤنٹی سوپیریر کورٹ میں تعینات ہیں اور گرفتاری کے وقت انہوں نے شراب پی رکھی تھی۔