حیدرآباد 15 اپریل : ( سیاست نیوز ) : امریکہ کے شہر ٹیکساس کے ڈینٹن میں سڑک حادثہ میں آندھرا پردیش گنٹور کی طالبہ شدید زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق دپتی ونگاولو اور اس کی سہیلی گھر جانے پیدل سفر کررہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں دپتی اور اس کی سہیلی زخمی ہوگئے ۔ دپتی کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ دپتی یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس میں کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنس میں ماسٹر کررہی تھی ۔اس نے 2023 میں نرسا راؤ پیٹ انجینئرنگ کالج سے بی ٹیک کیا تھا ۔ یہ حادثہ ہفتہ کی دیر رات پیش آیا ۔ جس کی اطلاع افراد خاندان کو پیر کی شام ملی ۔ افراد خاندان میں بے چینی پائی جارہی ہے اور امید کی جارہی کہ وہ آپریشن کے بعد بہت جلد صحت یاب ہوجائے گی ۔۔ ش