امریکی وزیرخارجہ بلنکن دورۂ چین کے خواہاں

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، محکمہ خارجہ نے پیر کے روز کہا۔انہوں نے اس سال کے آغاز میں بیجنگ کے جاسوس غبارے کی امریکہ پر اڑان کے بعد نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔وہ 2018 سے چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیکرٹری آف سٹیٹ ہوں گے۔محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ “جب حالات اجازت دیں تو” جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ بیانات چین میں امریکی سفیر کی بیجنگ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔امریکی سفیر برنز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “ہم نے امریکہ اور چین کے تعلقات میں درپیش چیلنجوں اور تعلقات کو مستحکم کرنے اور اعلیٰ سطح کے مواصلات کو بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔”فروری میں امریکہ کی جانب سے بلنکن کے دورہ بیجنگ کو منسوخ کرنے کے بعد سے چین نے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطوں کیلئے واشنگٹن کی درخواستوں کو بار بار مسترد کیا ہے۔دورے کے دوران بلنکن اپنے ہم منصب کے ساتھ ساتھ صدر ژی جن پنگ سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتے تھے۔پیر کے روز، محکمہ خارجہ کے اہلکار، ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ توقع رکھتا ہے کہ چین کے ساتھ آزادانہ خطوط پر رابطہ قائم رہے”چین کے ساتھ رابطے کیلئے آزادانہ خطوط کو قائم رکھنا ہمارے نقطہ نظر کا ایک اہم اصول رہا ہے کیونکہ یہ انتہائی پیچیدہ دو طرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔