امن و ضبط کے ساتھ ضمنی کونسل انتخابات کیلئے منصوبہ بند اقدامات

   

قواعد کی خلاف ورزی پر انتباہ ، متحدہ ضلع نظام آباد میں ریونیو و پولیس عہدیداروں کے اجلاس سے کلکٹر و پولیس کمشنر کا خطاب

نظام آباد :مقامی ادارہ جات قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات سے متعلق متحدہ اضلاع کے کلکٹر ، پولیس کمشنر ، ایس پی نے ریونیو ، پولیس عہدیداروں کے ساتھ پرگتی بھو ن میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے دو دن رہ گئے ہیں ۔ 8؍ اکتوبر کے روز پولنگ میٹرل دونوں اضلاع کیلئے نظام آباد پالی ٹیکنک کالج سے تقسیم کیا گیا اور منصوبہ بند طریقہ سے آگے بڑھتے ہوئے انتظام کئے جارہے ہیں ۔ مقامی ادارہ جات کے 824 رائے دہندے ہیں ۔ قبل ازیں ہر ریونیو ڈیویژن پر ایک پولنگ اسٹیشن رکھا گیا تھا لیکن موجودہ قواعد کی بناء پر ہر منڈل پر ایک پولنگ اسٹیشن رکھا جارہا ہے اور جملہ 50 پولنگ اسٹیشنوں میں رائے دہی کیلئے انتظام کئے جارہے ہیں ۔ 28 پولنگ اسٹیشن نظام آبادمیں اور 22 پولنگ اسٹیشن کاماریڈی ضلع میں رکھے گئے ہیں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان ہر منڈل کے علیحدہ علیحدہ کرتے ہوئے ہر منڈل پولنگ اسٹیشن ، آرڈی او اور پولٹیکل پارٹیز ، مقابلہ میں رہنے والے امیدواروں کو فراہم کی جائے گی اور 50 پولنگ اسٹیشن کیلئے 15 روٹس رکھے گئے ہیں ۔ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے رائے دہندے دو رائے دہندوں کا تعلق ضلع سرسلہ اور ایک کا تعلق سنگاریڈی سے بھی ہے اور ان کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ہر پولنگ اسٹیشن کیلئے ایک پریسیڈنگ آفیسر اور دو اسسٹنٹ پولنگ آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے اور 8؍ اکتوبر کے روز پولنگ اسٹیشن سے متعلق میٹرل فراہم کیا جائیگا اور اس کیلئے 21 مائیکرو آبزرور کا تقرر کیا گیا ہے اور 48 ویب کاسٹنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور باقی پولنگ اسٹیشن ویڈیو کیمر ہ کے ذریعہ فلمبند ی کی جائے گی اور پولنگ اسٹیشن پر پولنگ آفیسر مائیکرو آبزرور کے علاوہ ایک میڈیکل آفیسر ، ایک اے این ایم یا آشا ورکر کو رکھا جارہا ہے ۔ پولنگ سے 48 گھنٹے قبل مہم بند کرنے کی ہدایت دی ۔ پولنگ صبح 9 بجے سے 5 بجے تک کی جائے گی اور پولنگ سے 48 گھنٹے قبل 7 ؍ اکتوبر کی شام سے شراب کی دکانیں بند کردی جائے گی ۔ 48 گھنٹے سوشل میڈیا پر نظر رکھی جائے گی اور 8؍ اکتوبر کے روز پالی ٹیکنک کالج کو تعطل اور 9؍اکتوبر کے روز جن مقامات پر پولنگ اسٹیشن ہے اس کے اطراف و اکناف 100 میٹر تک واقع دفاتر کو تعطیل دی جائے گی ۔ 12 ؍ اکتوبر کے روز پالی ٹیکنیک کالج کو تعطیل رہے گی ۔ ریونیو ڈیویژنل آفیسر ، سیکٹورل آفیسر دونوں کے اشتراک سے روٹ کو بھیجا جائیگا ۔ عام انتخابات کے قواعد کے علاوہ کوویڈ قواعد پر بھی عمل کی جائے گی ۔ حق رائے دہی کے استعمال سے قبل کوویڈ پازیٹیو یافتہ افراد کو دو آپشن فراہم کئے جائیں گے ۔ پہلا آپشن پوسٹل بیالٹ ، دوسرا آپشن آخری میں 4تا 5 بجے کے بعد حق رائے دہی کے استعمال کا پی پی ای کٹ کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے ۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ہلپ ڈسک اور میڈیکل آفیسر ہوں گے۔ پولنگ ایجنٹس کو ہال میں جانے کی اجازت رہے گی ہر امیدوار کے ایک ایجنٹ کو تقرر کیا جائیگا اور حق رائے دہی کے موقع پر رائے دہندے ماسک اور گلوزیس کا استعمال کریں ۔ ایم پی ڈی اوز رائے دہندوں کی شناخت کریں گے اور 12 ؍ اکتوبر کے روز رائے شماری کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کاماریڈی مسٹر شرت نے کہا کہ کوویڈ قواعد کے مطابق انتظامات کو انجام دیا جارہا ہے اور کاماریڈی ضلع میں 341 رائے دہندوں کیلئے 22 پولنگ اسٹیشنس قائم کئے گئے ہیں ۔ پولنگ اسٹیشن میں تھرمل اسکریننگ ، سٹیائزیشن کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی سل قائم کیا گیا ہے پولنگ اسٹیشنوں کے علاقوں میں 144 نافذ کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اس اجلاس میں پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بھی مخاطب کیا اور امن و ضبط کی برقرار ی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔