امول نے بھومی پوجا کا جشن منایا‘ ٹوئٹریٹی نے اسکو فاشسٹ اور موقع پرست قراردیا

,

   

حیدرآباد۔ایودھیا میں 5اگست چہارشنبہ کے روزجس ”شری رام جنم بھومی مندر‘ کی تعمیر کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے سنگ بنیاد رکھا تھا اس کی بھومی پوجا کا جشن مناتے ہوئے ہندوستان کے مشہور ڈائری برانڈ امول نے اس لمحے کو تاریخی قراردیا ہے۔

مذکورہ کمپنی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل جس کا نام امول کوپ ہے اس پر یہ اشتہار پوسٹ کیاہے جس پر کوئی ٹوئٹر صارفین نے اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیاہے۔

کئی لوگوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیاہے کہ مذکورہ کمپنی فاشسٹ او رموقع پرست ہے اور مذکورہ کمپنی کے زوال کی بھی پیش قیاسی کردی گئی ہے۔

امول کی روایتی لڑکی جو کئی سالوں سے برانڈ کور ہے پر مشتمل ایک اشتہار جس کا کیپشن ہے”تاریخی موقع“ اور ”تمام مدعو ہیں“ لکھا گیاہے

 

یہاں پر کچھ ردعمل پیش کئے جارہے ہیں
ایک صارف نے کہاکہ ”نہیں‘ شکریہ امول کوپ مجھے میرا بٹر پسند ہے فاشسٹ نہیں“

ایک او رصارف نے لکھا کہ”ہئے امول کوپ سنجیدہ سوال۔ کیا6ڈسمبر1992کو بابری مسجد کی گبند پر ہتھوڑی کے ساتھ امول لڑکی آپ کے پاس ہے؟ برائے مہربانی بتائیں

 

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ”امول نے موقع پرستی کی گینگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے‘ بڑے افسوس کی بات“۔

https://twitter.com/RawalSagar6/status/1291076238774165504?s=20

ایک اور نے شرمندگی کا اظہار کیااور کہاکہ ”شرم آتی ہے تم پر۔ میں تمہارے ساتھ بڑھا ہوا ہے اور دیکھ رہاہوں کہ تم کسی اور کے ائیڈیا آف انڈیا کاتعاون کررہے ہو جو قابل افسوس ہے۔

میں امیدکرتاہوں کہ اس کے بعد کوئی بھی تمہار ا پرڈاکٹ نہیں خریدے گا“

ایک اور نے امول کی پرڈاکٹ کی تباہی کا قیاس لگایا

رام مندر کی تعمیرشروع کرنے کے لئے 5اگست کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے ”بھومی پوجا“ انجام دی تھی۔ پچھلے سال نومبر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں عالیشان رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگئی تھی‘

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے اترپردیش کے مندروں کے شہر میں کسی ”بہترین“ مقام پر مسجد کی تعمیر کے لئے پانچ ایکڑ اراضی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے سپرد کردنے کی بھی مرکز کوہدایت دی تھی