پھول پور : اترپردیش کے پھول پور میں انڈین فارمرس فرٹیلائزر کوآپریٹیو لمیٹیڈ میں گیاس کے اخراج سے دو افراد فوت ہوگئے۔ پریاگ راج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھانو چندر گوسوامی نے بتایا کہ پلانٹ کی متاثرہ یونٹ بند کردی گئی ہے اور گیاس کا اخراج موقوف ہوچکا ہے۔ پلانٹ کے 15 ملازمین اس حادثہ میں بیمار ہوگئے اور انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔