امیتابھ بچن نے بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 51لاکھ روپے کی امداد

,

   

نئی دہلی: بالی ووڈ میگااسٹار امیتابھ بچن نے بہار میں سیلاب زدہ علاقہ کے لئے 51لاکھ روپے کا امداد پیش کی ہے۔ انہوں نے یہ رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ جمع کروائی۔ امیتابھ بچن نے بہار چیف منسٹر نتیش کمار کو ایک مکتوب بھی لکھا جس میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندان سے اظہاریگانگت کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بہار کے اس آفات سماوی پر بہت تکلیف ہوئی ہے۔

جو لوگ اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان سے میں اظہار یگانگت کرتا ہوں۔“ واضح رہے کہ بہار کے مختلف شہر جس میں بہار کا دارالحکومت پٹنہ بھی شامل ہیں بارش سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اس میں تقریبا 70افراد کی موت ہوئی ہے اور سینکڑوں افراد گمشدہ ہے۔