امیت شاہ صحت یاب ، دواخانہ سے ڈسچارج

,

   

٭ کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ جیتنے کے بعد سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے ایمس میں داخل ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کو دواخانہ سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد شاہ پوسٹ کووڈ علاج کیلئے ایمس میں شریک ہوئے تھے اور 31 اگست کو انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔تاہم اس کے بعد انہیں سانس کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ امیت شاہ کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ایمس کی جانب سے جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا تھا کہ انہیں ریگولر چیک اپ کیلئے شریک کیا گیا تھا ، وہ اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔