امیت شاہ کا آج دورہ الور

   

نئی دہلی، 15 اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کل الور میں الور سرس ڈیری احاطہ میں نئے ڈیری پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ساتھ ہی مختلف ملک یونینوں کے ڈیری پروسیسنگ اور مویشی خوراک کے پلانٹس کا بھی ای ۔ افتتاح کیا جائیگا۔امداد باہمی وزارت کے بیان کے مطابق الور تقریب میں امیت شاہ نئے مرکزی کوآپریٹو بینکوں کے قیام کا اعلان کرینگے ۔ اس کے علاوہ مختلف فلاحی اسکیموں کے مستحقین کو ڈی بی ٹی سے رقم منتقل کی جائیگی ، جن میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور پردھان منتری کسان سمان ندھی کے مستحقین شامل ہیں۔