Friday , August 23 2019

امیزان کی غلطی ۔ 99 فیصد ڈسکاونٹ

نیویارک 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امیزان کی ایک غلطی کے نتیجہ میں امریکہ میں ایک اہم دن قیمتی کیمروں کے لینس 99 فیصد سے زائد ڈسکاونٹ پر فروخت کردئے گئے ۔ تقریبا 13,000 ڈالرس مالیتی کینن کیمرے کا لینس محض 95 ڈالرس میں فروخت کردیا گیا ۔ ہندوستانی روپئے میں اس کی اصل قیمت 9 لاکھ تھی جسے صرف 6,500 روپئے میں فروخت کردیا گیا ۔ کچھ صارفین کو یہ لینس حاصل ہوگئے اور انہوں نے اس غلطی کیلئے امیزان کے بانی جیف بیزوس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT