حیدرآباد 8 مارچ ( سیاست نیوز )سنگاریڈی کے امین پور لیڈیز ہاسٹل میں خفیہ کیمروں کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ لیڈیز ہاسٹل میں خفیہ کیمروں کا معاملہ ایک طالبہ کی چوکسی کے بعد منظر عام پر آیا ۔ کشٹہ ریڈی پیٹ مائتری ولاس میں بنڈارو مہشور یہ ہاسٹل چلاتا ہے اس ہاسٹل میں جگہ جگہ خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ۔ ایک طالبہ نے موبائل چارجر میں موجود خفیہ کیمرے کو دیکھا اور ساتھی طالبات کو اطلاع دی جس پر مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا گیا ۔ امین پور پولیس نے فوری ہاسٹل نگرانکار مہیشور کو گرفتار کرلیا اور ہاسٹل کے دیگر مقامات کی تلاشی لی بالخصوص باتھ رومس اور کیمروں میں تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے کیمروں کے چپس حاصل کرلیے اور اس میں موجود ذخیرہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پولیس امین پور پتہ چلا رہی ہے کہ ان کیمروں کے مواد کو کہیں اور منتقل کیا گیا اور کیا اس کو کہیںاستعمال کیا گیا ۔ پولیس سازش کے پیچھے کارفرما افراد کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع