اناؤمیںسڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

   

اناؤ:19 اترپردیش کے ضلع اناؤ کے حسن گنج کوتوالی علاقے میں اتوار کو لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک اور ایس یو وی کی ٹکر سے ایک ہی کنبے کے چار اراکین کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کورارا گاؤں کے نزدیک سنگ میل نمبر 278.9پرعلی الصبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کنٹینر بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے دوسری لین پر چلاگیا اور دوسری جانب سے آرہی سفاری کار سے ٹکر ہوگئی۔اس حادثے میں کار سوار بہار کے سیوان باشندہ چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے جنہیں لوک بندھو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔