انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد یونس حسین ( موظف سب انسپکٹر پولیس ) ولد جناب محمد احمد حسین مرحوم ساکن پیراماونٹ ہلز کالونی ٹولی چوکی متوطن پٹلور ، آر آر ڈسٹرکٹ کا مختصر علالت کے بعد 6 فروری کو صبح 10 بجے بعمر 65 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 فروری کو مسجد آمینہ ، پیراماونٹ کالونی میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106449912 ۔ 8309078397 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد سمیع الدین ولد جناب شیخ میراں مرحوم انعامدار موضع فیض آباد ضلع میدک ، حال مقیم سنتوش نگر کالونی کا 5 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بغدادیہ ہاٹ ماما بختاور میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ روبرو مسجد معینہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک صاحبزادہ محمد بصیر الدین احمد اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 7 فروری بعد نماز عصر مسجد بغدادیہ ہاٹ ماما بختاور مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849035436 ۔ 9704955513 پر ربط کریں ۔۔
فاتحہ سیوم
٭٭ محترمہ طاہرہ قادری زوجہ جناب یوسف شاہ قادری مرحوم کا بروز پیر 4 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 7 فروری بعد نماز عصر مسجد باقی ، روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں مقرر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT