انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عارف الدین ولد جناب محمد یوسف الدین مرحوم ساکن چھوٹا بازار گولکنڈہ کا 14 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد علی احمد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ واقع درگاہ حضرت نعمت اللہ شاہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز ہفتہ 16 مارچ کو بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9885041133 ۔ 8179943827 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ تبارک النساء زوجہ جناب سید لیاقت علی کا بعمر 78 سال 14 مارچ کو بوجہ طویل علالت انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 مارچ کو بعد نماز جمعہ انجمن خادم المسلمین کاچی گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین مستعد پورہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897647526 ۔ 9890024424 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ احمدی مسرور بنت جناب محمد مسیح الدین معظم وظیفہ یاب عثمانیہ یونیورسٹی زوجہ جناب محمد ظہیر الدین کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین عیدگاہ قبرستان ( تاڑبن ) میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849894122 ۔ 9030119877 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT