انتقال

   

شمس آباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جناب سید محمد قادری ولد جناب سید رفیع الدین قادری مرحوم 83 سالہ ساکن معین محلہ شمس آباد کا 18 اگست بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 اگست بعد نماز ظہر جامع مسجد شمس آباد میں پڑھائی جائے گی اور تدفین عیدگاہ قبرستان شمس آباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374365465 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد جمیل الدین قدیر صدیقی عظمت فرزند و جانشین مولانا حسین شجاع الدین صدیقی عزت ؒ کا 54 سال کی عمر میں 17 اگست 2023 جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین بعد نماز مغرب صدیق گلشن بہادر پورہ بارگاہ حضرت بحرالعلوم ؒ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 اگست ہفتہ بعد مغرب بارگاہ حضرت بحرالعلوم ؒ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9700445304 ۔ 8801116066 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فروغ جہاں ( وحید بی بی ) اہلیہ معلم بدر سیف الدین ( سعودیہ ) کا 17 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ 18 اگست کو بعد نماز فجر نماز جنازہ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان میر عثمان خاں ضیا گوڑہ پرانا پل عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، نواب فصیح جنگ بہادر کی نواسی اور نواب میر حسن علی خاں جاگیر دار ، اوشاپور کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں ۔ زیارت بروز اتوار بعد عصر مسجد خواجہ گلشن ، مہدی پٹنم 20 اگست کو مقرر ہے ۔ مرحومہ ، نواب میر احمد علی خاں ( موظف پنچایتی راج تلنگانہ ) کی چھوٹی بہن تھیں ۔۔