انتقال

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( راست ) : جناب ہاشم قریشی ولد جناب محمد شرف الدین قریشی عرف شرفو مرحوم کٹل گوڑہ کا طویل علالت کے بعد 24 اگست کی صبح 11-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد حاجی لعل محمد ، بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان ننھے میاں مہدی علی جراح میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ، تین لڑکیاں ، تین لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374289366 ۔ 8008213861 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد غوث عرف صاحب ولد جناب محمد بشیر الدین مرحوم ساکن رحمت نگر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حضرت عمر فاروق ؓ ، سری رام نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین رحمت نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848796202 ۔ 9032713016 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید وہاج الدین نظیر ولد جناب سید منہاج الدین ، ویژن پبلی کیشن ساکن شکر گنج کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 24 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد فریدیہ ، شکر گنج میں ادا کی گئی ۔ تدفین شکر گنج میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9246351876 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ بشیر فاطمہ عرف اسماء زوجہ جناب سید جلال الدین قادری عرف فہیم مرحوم کا 23 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 24 اگست کی فجر گول قبرستان کٹل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 25 اگست کو مسجد عثمانیہ دبیر پورہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885498646 ۔ 7386865146 پر ربط کریں ۔۔