انتقال

   


حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (راست) جناب الحاج غلام احمد محی الدین موظف ولد شیخ معین الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اجالے شاہ سعید آباد میں اتوار 24 ستمبر بعد نماز ظہر (1:15) ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں ائے گی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ تفصیلات 9603472302 ؍ 8500187868 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
00 جناب سید قاسم ولد جناب سید عثمان مرحوم ملازم آر اینڈ بی محکمہ تلنگانہ 2023 ء کا بعمر 75 سال میں 20 ستمبر کوانتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 ستمبر جمعرات کو بعد نماز فجر مسجد کلثوم امان نگر اے میں ادا کی گئی اور قبرستان الاوہ بی بی دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں۔ مزید معلومات فون نمبر 7780150469 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (راست) محترمہ سیدہ طاہرہ بیگم بنت عبدالوحید مرحوم و زوجہ ڈاکٹر رشیدالدین جعفر حالمقیم نیویارک امریکہ کا 22 ستمبر کو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ نیویارک میں ادا کی گئی اور تدفین بھی وہیں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر +1-516-868-9694 یا 9246524163 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/23 ستمبر، ( سیاست نیوز) جناب محمد محمود علی خاں سینئر نمائندہ روز نامہ ’سیاست‘ شمس آباد کی والدہ محترمہ بلقیس جہاں زوجہ جناب محمد یوسف علی خاں مرحوم ساکن شمس آباد کا 23 ستمبر ہفتہ کی ابتدائی ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازظہر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عید گاہ قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔ شمس آباد کے علاوہ شہر حیدرآباد سے عوام نے محمود علی خاں کے مکان پہنچ کر انہیں پرسہ دیا۔ علمی، ادبی، سیاسی ، سماجی اور صحافتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پرسہ دینے والوں میں شامل تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848139080 ۔ 9885988507 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔