حیدرآباد۔/21اکٹوبر، ( راست ) جناب سید اطہر سلیم کرمانی ولد جناب سید محمد نسیم اللہ کرمانی مرحوم ساکن آصف نگر ہمایوں نگر کا 20 اکٹوبر 2023 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد مغرب چھوٹی مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین اعظم پورہ چادر گھاٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار بعد عصر مسجد نصیریہ، وشواس نگر مہدی پٹنم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703073281 یا 8978408815 پر ربط کریں۔
00 محترمہ رحمت النساء بیگم زوجہ سید صابر حسین شطاری مرحوم کا آج صبح بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حضرت شاہ سعدو بنے شطاریؒ پرانی حویلی میں بعد نماز مغرب مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین خانقاہ حضرت شاہ سعدو بنےؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 22 اکٹوبر اتوار کو بعد نماز عصر خانقاہ شاہ سعدو بنےؒ دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند سید دستگیر شطاری اور چار صاحبزادیاں شامل ہیں۔