انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محمد حافظ ریٹائرڈ ( ایم جی ایم ) ہاسپٹل ورنگل فارماسسٹ ولد جناب محمد اسحاق مرحوم کا بعمر 85 سال آج بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد قبا ، تالاب کٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین تکیہ مغل فقیر ، علی آباد میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات کیلئے 8978352370 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احتشام الدین ولد حافظ حسن الدین مرحوم کا 26 اکٹوبر 2023 کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اے سی گارڈس میں ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 اکٹوبر کو بعد ظہر جامع مسجد اے سی گارڈس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 6300566851 ۔ 9391455623 پر ربط کریں ۔۔
سوئیزر لینڈ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ڈاکٹر یوسف مرزا فرسٹ آر ایم او عثمانیہ ہاسپٹل کے بڑے فرزند آصف جاوید مرزا جو 55 سال سے سوئیزر لینڈ میں مقیم تھے کا آج بروز جمعرات 26 اکٹوبر کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ تدفین وہیں پر جمعہ کے دن عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000012990 ۔ 7675002413 پر ربط کریں ۔۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ڈاکٹر سید بشارت اللہ قادری المعروف اختر پاشاہ کا بعمر 62 سال امریکہ کے مشہور شہر شکاگو میں مختصر سی علالت کے بعد کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 اکٹوبر روز جمعرات بعد نماز ظہر مدینہ مسجد شکاگو میں ادا کی گئی اور تدفین بھی وہیں عمل میں آئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9581095106 ۔ 9440332294 پر ربط کریں ۔۔