حیدرآباد ۔ 27 اکٹوبر (راست) جناب محمد علی مظہر ساکن یاقوت پورہ حیدرآباد جو اپنے فرزند کے ہمراہ (آسٹریلیا) ملبورن روانہ ہوئے تھے۔ 24 اکٹوبر کی شام اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 اکٹوبر بعد نماز جمعہ ملبورن (آسٹریلیا) میں ادا کی گئی اور وہیں پر تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند (کامران) اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے 9885988515 یا +6142198352 پر ربط کریں۔
انتقال
حیدرآباد ۔27 اکٹوبر (راست) شہر حیدرآباد کے ممتاز طبلہ نواز محمد صابر علی ولد رحمن محمد مرحوم کا 26 اکٹوبر 2023ء بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عبداللہ شاہؒ صاحب حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین دال منڈی (نزد مسلم جنگ پل) قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز شنبہ 28 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہؒ صاحب میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849678990 پر ربط کریں۔