حیدرآباد /29 اکٹوبر (راست ) جناب محمد اکبر موظف ملازم گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ ولد جناب محمد قادر حسین مرحوم کا بعمر 88 سال اتوار 29 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رحمانیہ گڈی باؤلی چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد رحمانیہ گڈی باؤلی چنچل گوڑہ یکم نومبر کو مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات :7569214035 یا 9866404887 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب میر ذوالفقار علی ولد میر افتخار علی مرحوم سابق اکاونٹنٹ آفیسر اسٹیٹ بنک آف انڈیا ساکن ہمایوں نگر کا مختصر علالت کے بعد اتوار 29 اکٹوبر کو بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ پیر 30 اکٹوبر کو بعد نماز فجر جامع مسجد ہمایوں نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ڈاکٹر میر انور محی الدین ( آئی آر ایس ) ڈپٹی کمشنر کسٹمس حکومت ہند کے ماموں زاد بھائی ہوتے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات : 8247260188/ 9390499973 پر ربط کریں ۔