انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید واصف احمد ولد جناب سید فرید احمد مرحوم کا 9 نومبر 2023 کو خانگی ہاسپٹل میں بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادائیگی کے بعد تدفین مسجد شرف الدین دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب سید عزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمنٹ کے برادر نسبتی کے فرزند ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959702788 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج غلام دستگیر ولد جناب محمد عثمان ریٹائرڈ منیجر سی ڈبلیو سی حیدرآباد ساکن پدمانا بھانگر مہدی پٹنم کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر بروز جمعرات مسجد قبا میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب خواجہ عظیم الدین پرنسپل ڈائٹ کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989278621 پر ربط کریں ۔۔