انتقال

   

حیدرآباد۔/30 نومبر، ( راست ) جناب محمد نعیم احمد ( عرف اقبال ) ولد محمد عبدالباری مرحوم کا 30 نومبر 2023 بروز جمعرات بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ بروز جمعہ بعد نماز 1:30 بجے دن نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ٹھگی جیل نمبولی اڈہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9032195538 یا 8801718431 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد اطہر احسن ولد جناب محمد مظہر خوش نویس مرحوم (فرحت نگر دبیر پورہ)کا 30 نومبر کو طویل علالت کے بعد دوپہر 1 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بغدادیہ ، فرحت نگر، نزد دبیر پورہ ریلوے اسٹیشن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد یسین جنگ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے +917799844631 ، +919391250955پر ربط کریں ۔
٭٭ اہلیہ محمد مستحسن خاں کا 28 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد مومن شاہ خلوت میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ شاہ راجو قتال ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم یکم ڈسمبر کو 4 بجے شام مسجد مومن شاہ خلوت میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848040754 یا 8639120717 پر ربط کریں۔