حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر۔ ( راست ) صحافی جناب سید علی حیدر رضوی ولد سید حیدر عباس رضوی(مرحوم) کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین یکم دسمبر2023 بروز جمعہ رات دس بجے دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ (میر کا دائرہ ) سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔جناب سید علی حیدر رضوی فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے مشیر تھے۔انہوں نے حیدرآباد کے معروف اردو روزناموں میں خدمات انجام دیا ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9676735988, 7995273694 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ سیدہ غوثیہ بیگم زوجہ مرحوم سید عبدالرحیم سابقہ ملازمہ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بعمر 60 سال ساکن نامپلی کا مختصر علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں یکم دسمبر بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ چھوٹی مسجد ( مسجد ببر الدین شاہ ) درگاہ یوسفینؒ ، لائن نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین چھوٹی مسجد ( مسجد ببر الدین شاہ ) درگاہ یوسفینؒ کے عقب میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزند اور چھ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985775241 ، 8121139513 پر ربط کریں ۔۔