انتقال

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب وجیہ الدین ولد جناب وہاب الدین مرحوم ملے پلی کا 4 جنوری 2024 بروز جمعرات علی الصبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ٹیک بغدادی میں عمل میں آئی اور تدفین تکیہ آزاد شاہ قبلہؒ روبرو حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور چھ فرزندان اور دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246802972 ۔ 8977894634 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مجاہد حسین عابدی ابن جناب سید عابد حسین عابدی مرحوم ساکن الاوہ ملا رضی اندرون کمان ایلچی بیگ کا مختصر سی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں آج علی الصبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ احاطہ اندرون الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید لقمان حسین موسوی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان و 3 دختران شامل ہیں ۔ مجلس عزا 6 جنوری بروز جمعہ 4 بجے عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا کامران حیدر بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700814575 ۔ 9391378705 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید امتیاز اللہ حسینی ( اطہر ) ولد جناب سید تقی حیدر مرحوم ساکن ظفر شاہ گراؤنڈ ملے پلی کا 4 جنوری 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 جنوری کو بعد نماز جمعہ 1.35 جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین اے بیاٹری لائن قبرستان شانتی نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9440448489 یا 9849069566 پر ربط کریں ۔