حیدرآباد ۔18 ۔ جنوری (راست) جناب میر محمد علی سلیم ولد میر ریاست علی مرحوم ، ساکن ایس آر ٹی کالونی ، یاقوت پورہ ، ریٹائرڈ پروٹیکشن مینجر ایچ ایم ٹی کمپنی رکن جماعت اسلامی ہند کا طویل علالت کے بعد 17 جنوری 2024 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 جنوری بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان ، نزد مسلم جنرل ہاسپٹل عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبر 9885657937 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج میر مصطفیٰ علی (خسرو) ولد میر حسین علی (چنو پاشاہ) ساکن تالاب کٹہ کا 18 جنوری 2024 کو بعمر 58 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ سارہ ہومس اپارٹمنٹ میں ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866250680 یا 8008286072 پر ربط کریں۔