انتقال

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد عبدالباسط قادری ٹراویلنگ ٹکٹ آفیسر یس سی ریلوے کا 23 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ 24 فروری کو تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618226720 ۔ 9393356120 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد خواجہ معین الدین ولد جناب محمد ہاشم مرحوم ریٹائرڈ ایل آئی سی ، صدر مسجد قطب شاہی اولڈ ملک پیٹ کا آج شام 7-40 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 29 فروری بعد نماز ظہر 1-30 بجے مسجد قطب شاہی اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین موضع اڈا گڈور ضلع بھونگیر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848324570 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ اصفیہ صدیقہ ( عرشیہ ) دختر جناب وقار الدین صدیقی مرحوم ، اہلیہ جناب محمد ظہیر الدین علی احمد کا بعمر 43 سال آج شام 6-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد میں بعد نماز ظہر 1-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ تدفین پیارو میاں کی مسجد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801771030 ۔ 8686282314 پر ربط کریں ۔۔