حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب ظہیر احمد خاں ابن غلام علی خاں مرحوم (متولی بارگاہ کوہ مولا علی ) ساکن قاضی پورہ ، عربوں کی مسجد کا 12 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر 13 مارچ کو عربوں کی مسجد میں ہوگی ۔ تدفین شاہ راجو قتالؒ کی درگاہ مصری گنج بڑی کمان میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت 14 مارچ بعد نماز عصر قاضی پورہ مکان ہذا میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7799679187 ، 9700375903 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خیرالنساء بیگم ( عالیہ ) زوجہ محمد رزاق احمد مرحوم ( وظیفہ یاب ) جمعیدار چنچلگوڑہ سنٹرل ، ساکن حافظ بابا نگر کا مختصر سی علالت کے باعث 10 مارچ 2025 بروز پیر کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 مارچ بروز منگل کو بعد نماز فجر مسجد صدیق اکبر حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچلگوڑہ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد ابوبکر صدیق حافظ بابا نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7780194588 یا 9885223122 پر ربط کریں۔ مرحومہ، ممتاز شاعر محمد عبدالکریم ماہر حیدرآبادی کی دختر اور سینئر صحافی مرحوم محمد شاہد عظیم ( سب ایڈیٹر سیاست ) کی بہن تھیں۔
٭٭ محترمہ سیدہ زینب صالحہ بنت مولانا قاری سید شاہ امانت حسین زوجہ محمد مصیح الدین ساکن گلشن کالونی ٹولی چوکی کا 9 رمضان بروز پیر بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ بعد نماز تراویح مسجد دیندار انجمن میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مہاراشٹرا ضلع واشیم کی نگینہ مسجد میں 10 رمضان کو بعد نماز فجر نمازجنازہ ادا کی گئی اور سیتا پھل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 7396105009 یا 9866618780 پر ربط کریں