انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (راست) جناب اشفاق احمد عبد المعز ولد قاضی احمد عبد العزیز مرحوم متوطن سنتوش نگر، حیدرآباد کا 16اکتوبر بروز جمعرات بعمر 62 سال امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ پیشے سے تاجر تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزندان اور تین بیٹیاں ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9985319803 (حیدرآباد ) اور +1(210)216-5371 (امریکہ) پر ربط کریں۔
انتقال
حیدرآباد۔ 16 اکٹوبر (راست) جناب مرزا نصرت اللہ بیگ ولد جناب مرزا قدرت اللہ بیگ کا 16 اکٹوبر 2025ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء جامع مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین عثمان باغ قبرستان، دودھ باؤلی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر جامع مسجد مراد نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیل 9849797383 یا 9177777171 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد نصیرالدین ولد جناب محمد بشیرالدین مرحوم ساکن مسجد ٹین پوش، ریڈ ہلز کا چہارشنبہ 15 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات 16 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیر، شانتی نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ 17 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیر، شانتی نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیل کیلئے 8919527310 یا 8885557408 پر ربط کریں۔