حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (راست) الحاج عبدالوحید عرف معراج پرنسپل بلمس اسکول سن سٹی ساکن پانی کی ٹانکی ملک پیٹ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج رات مسجد الماس چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل املی بن بس اسٹیشن قبرستان میں عمل میں آئی۔ عبدالوحید جرنلسٹ بھی تھے اور سماجی خدمات انجام دیا کرتے تھے ۔ ان کا شمار آر ٹی آئی ایکٹوسٹ میں بھی ہوتا تھا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347856670 پر ربط کریں۔۔
٭٭جناب سید حبیب الدین ولد سید معین الدین مرحوم ریٹائرڈ اسٹورس آفیسر ایچ ایم ٹی ساکن اعظم پورہ کا 18 اکٹوبر 2025ء ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد چندا صاحب عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000518523 یا 9246156950 پر ربط کریں۔